حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "یا معین الضعفاء (ع)" نامی زیارتی پلان آستان قدس رضوی (ع) کے دیرینہ منصوبوں میں سے ایک ہے، جو آٹھویں امام (ع) کے ایسے بہت سے معمر اور معذور عقیدتمند افراد خاص طور پر دادی اور دادا وغیرہ کو حرم مطہر (ع) کی زیارت کا موقع فراہم کرتا ہے جو کئی دنوں حتی بعض کئی سالوں سے حرم مطہر (ع) کی زیارت کی تڑپ لئے بیٹھے ہیں لیکن حرکت کے قابل نہ ہو سکنے کی وجہ سے اپنے امام (ع) کی خدمت میں شرفیاب نہ ہو پاتے تھے۔
یہ منصوبہ کئی سالوں سے آستان قدس رضوی (ع) میں زائرین کو آسان زیارت کی سہولت فراہم کرنے جیسے شعبہ، وہیل چیئر ڈیپارٹمنٹ کے خادمین اور حرم مطہر کے مقدس مقامات کے امور کے سربراہ کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ ان دنوں بھی ہم ہر منگل کے دن (موسم بہتر ہونے کی صورت میں) "یا معین الضعفاء (ع)" نامی زیارتی کاروانوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
اس پلان میں موجود افراد کی شناخت مشہد شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں موجود اس دفتر سے مرتبط افراد کے توسط سے کی جاتی ہے۔ جس میں ان افراد کو وہیل چیئرز پر 80 سے 100 افراد کے قافلے کی صورت میں روضہ اقدس کی زیارت کی سہولت فراہم کی جاتی ہیں۔ ان افراد کے آنے جانے کے تمام اخراجات اور میزبانی آستان قدس رضوی (ع) کے ذمہ ہوتی ہے۔
"یا معین الضعفاء (ع)" نامی ان زیارتی قافلوں کے تقریب ہر ہفتے صبح 9 بجے "بست شیخ طوسی" کے دروازے کی سائیڈ پر حرم مطہر رضوی (ع) کے خادموں کے وہیل چیئرز کو تھامے حرم مطہر میں دخول سے شروع ہوتی ہے۔ جس میں خادمینِ حرم خالی وہیل چیئرز کو لے کر منظم لائنوں میں کھڑے ہوتے ہیں یہاں تک کہ مشہد شہر اور اطراف سے سفید رنگ کی وینیں معمر اور معذور زائرین افراد کو لے کر وہاں پہنچتی ہیں۔
پھر خادمین ان عاشقانِ امام رضا (ع) کے استقبال کے لیے جاتے ہیں اور انہیں وہیل چیئر پر خصوصی احترام کے ساتھ بٹھاتے ہیں اور داخلی دروازے کے سامنے انتہائی منظم انداز اور کاروان کی شکل میں امام رضا (ع) کی مدحت کرتے ضریحِ مطہر کی طرف بڑھتے چلے جاتے ہیں۔
حرم مطہر (ع) کے خادمین اس سارے وقت میں حضرت ثامن الحج (ع) کے ان خاص مہمانوں کے ساتھ ہوتے ہیں اور پھر زیارت و مراسم سمیت تمام امور کی انجام دہی کے بعد انہیں وہیل چیئرز پر انتہائی احترام کے ساتھ شیخ طوسی یوٹرن پر موجود وینوں تک واپس لے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ حرم مطہر رضوی (ع) میں زائرین کو آسان زیارت کی سہولت فراہم کرنے کے شعبہ کی کوششوں سے مخیر حضرات کی جانب سے ان کی وقف شدہ موقوفات کی نیت کے مطابق خصوصی خدمات مثلاً زائرین کو ان کے وطن واپس بھیجنے میں مدد، مشہد میں زیارت کے دوران عارضی رہائش کی فراہمی، لباس وغیرہ کی فراہمی، ابن السبیل اور نادار زائرین مسافروں کو طبی سہولیات کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں۔